بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرچین جانے والا اسمگلرگرفتارمنشیات برآمد

طا محمد براستہ دوحا 2 کلو گرام ہیروئن چین لے جارہا تھا، اے این ایف حکام

گرفتاراسمگلر عطا محمد کا تعلق صوابی سے ہے،اے این ایف:فوٹو:فائل

لاہور:
بینظیرایئرپورٹ پردوہا کے راستے چین جانے والا اسمگلر گرفتارکرلیا گیا جب کہ اس کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں براستہ دوحا چین جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ حراست میں لئے گئے مسافر کی شناخت عطا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔


اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ عطا محمد کا تعلق صوابی سے ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی پروازوں کے ذریعے 32 کلو گرام سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جاچکا ہے۔
Load Next Story