ممبئیاجمل قصاب میں ڈینگی بخارکے وائرس کی تصدیق نہیں ہوئیبھارتی اخبار

بخار کی کچھ علامات ڈینگی کی طرح تھیں لیکن ٹیسٹ کے بعد ڈینگی کی علامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا گیا ہے۔ لہانے

بخار کی کچھ علامات ڈینگی کی طرح تھیں لیکن ٹیسٹ کے بعد ڈینگی کی علامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز۔فوٹو: رائٹرز/فائل

بھارتی اخبارکا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں کے الزام میں سزائے موت پانے والے اجمل قصاب میں ڈینگی بخار کے وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔
بھارتی اخبارکے مطابق اجمل قصاب تیز بخار کے بعد ٹھیک ہوچکے ہیں جس کے لئے کہا جارہا تھا کہ وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبردی تھی کہ اجمل قصاب ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان کا جیل میں ہی علاج کیا جارہا ہے۔




آرتھر جیل کے سپرٹنڈنٹ سوریش کارنک کے مطابق جے جے اسپتال میں سخت حفاظتی انتظامات کے اندر اجمل قصاب کے ٹیسٹ کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ قصاب دو ہفتوں سے کمزوری کا شکار تھے۔میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق وہ صرف عام بخار تھا اور قصاب میں کسی قسم کی کوئی بیماری کی علامات موجود نہیں۔


قصاب پچھلے 4 دنوں سے شدید بخار میں مبتلا تھے، آرتھر روڈ جیل میں قید اجمل قصاب کا جے جے اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم علاج کررہی تھی ، جے جے اسپتال کے ڈاکٹر ڈین لہانے کے مطابق بخار کی کچھ علامات ڈینگی کی طرح تھیں لیکن ٹیسٹ کے بعد ڈینگی کی علامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا گیا ہے۔


واضح رہے اجمل قصاب کو 2008 میں ممبئی حملے کے الزام میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتارکیا تھا جب کہ ان کے باقی ساتھی پولیس کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔ اس حملے میں متعدد غیر ملکیوں سمیت 166 افراد ہلاک اور 238 زخمی ہوئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story