ایم سی بی کی بھارت میں شاخیں کھولنے کیلیے درخواست

ایکسپریس اردو  جمعرات 19 جولائی 2012
پاک بھارت مرکزی بینکوں کودی گئی،درخواست کاجائزہ لے رہے ہیں،ترجمان اسٹیٹ بینک۔ فائل فوٹو

پاک بھارت مرکزی بینکوں کودی گئی،درخواست کاجائزہ لے رہے ہیں،ترجمان اسٹیٹ بینک۔ فائل فوٹو

کراچی: ایم سی بی بینک نے بھارت میں شاخیں کھولنے کے لیے پاکستانی و بھارتی مرکزی بینک کو درخواست دیدی۔ سینئرایم سی بی آفیشل نے بتایا کہ ہم بھارت میں برانچز کھولنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ریزرو بینک آف انڈیا کو درخواست دے چکے ہیں۔

ایم سی بی میں کنٹرولنگ شیئررکھنے والے گروپ کے سربراہ میاں محمد منشا نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ بھارت کافی منافع بخش مارکیٹ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی بینکوں کی شاخیں کھولنا تجارت کو فروغ دینے کے لیے ناگزیر ہے۔ ماہراقتصادیات اے بی شاہد نے کہا کہ فی الوقت پاک بھارت تجارت 3ارب ڈالر سے بھی کم ہے، اگر فریقین تیزی اور سنجیدگی سے اقدامات کریں تو تجارت 3سال میں3گنا بڑھ سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔