بجلی چوری کی سزا 7 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ مقرر

بجلی کے بلوں کے بقایاجات پر نادہندگان کی جائیداد ضبط کرلی جائے گی ، وزارت پانی و بجلی

گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کےلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، وزارت پانی و بجلی : فوٹو :فائل

LONDON:
حکومت نے بجلی چوری کی سزا کو مزید سخت کرتے ہوئے اس جرم کی صورت میں 7 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کا فیصلہ کیا ہے۔


وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری ہونے اعلامیے کے مطابق حکومت نے بجلی کی چوری روکنے کے لئے اس جرم کی سزا کو مزید سخت کردیا ہے جس میں نئے قوانین کے تحت بجلی چوری کرنے والے شخص کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور بجلی چوروں کو 7 سال قید بامشقت اور ایک کروڑ روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کی جائیداد بھی ضبط کی جاسکے گی جب کہ گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
Load Next Story