وزیراعظم نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے کرپشن کیخلاف نیب کی کارروائی متاثر ہو گورنرسندھ

نیب جن کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے ان کی رسائی وزیراعظم اور وزرا تک ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے دشمن کے خلاف کام کررہے ہیں جو نظر نہیں آتے،عشرت العباد:فوٹو:فائل

گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے کرپشن کے خلاف نیب کی کارروائی متاثرہو۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے دشمن کے خلاف کام کررہے ہیں جو نظر نہیں آتے، کراچی میں سیکیورٹی کے حوالے سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں، رینجرز کی درست کارروائیوں سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارروائیوں کی بدولت دہشت گردی کے بے تحاشا ہونے والے واقعات ختم ہوگئے ہیں، کسی بھی کارروائی اور آپریشن کی کامیابی یا ناکامی کا پیمانہ اس کے نتائج ہوتے ہیں، کراچی میں آپریشن کا نتیجہ امن کاقیام، ٹارگٹ کلنگ،اغوابرائےتاوان اور بھتا خوری کا خاتمہ ہے۔


نیب کے حوالے سے گورنرسندھ نے کہا کہ نیب جن کےخلاف کارروائیاں کررہاہے ان کی رسائی وزیراعظم اور وزرا تک ہے، وزیراعظم نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے کرپشن کے خلاف نیب کی کارروائی متاثر ہو تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا طریقہ کار وضع ہونا چاہیے جس سے لوگوں کی اس حوالے سے جائز شکایات کا ازالہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لئے جے آئی تشکیل دے دی گئی ہے ، اس کی جانب سے جو انکشافات ہوں گے اس پر کارروائی ہوگی۔

 
Load Next Story