پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ درج کرکے اپنی سنجیدگی ظاہرکردی رانا ثنااللہ

ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قبول نہیں،وزیرقانون پنجاب

ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قبول نہیں،وزیرقانون پنجاب۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو شکوک ہ شبہات سے نکلنا ہوگا جب کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ درج کرکے اپنی سنجیدگی ظاہرکردی۔

وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے دی جانے والی ابتدائی معلومات کے باعث پاکستان نے مقدمہ درج کیا جو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سنجیدگی کو ظاہرکرتا ہے، انہوں نے کہا کہ سرحد پار واقعے کی تحقیقات سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنے گی جس میں تمام عسکری اورسول لا انفورسنگ اورانٹیلیجنس ایجنسیز کے لوگ ہوں گے، اب بھارت کو شکوک ہ شبہات سے نکلنا ہوگا لیکن بھارت کی جانب سے اورثبوت دیئے گئے تو مزید کارروائی کریں گے۔


وزیرقانون نے کہا کہ پٹھان کوٹ کے حوالے سے معلومات حاصل کی جائیں گی کہ وہ کون لوگ ہیں جو یہ عمل کررہے ہیں، ان کا تعلق بھارت سے ہے یا وہ پاکستان پر الزام لگانا چاہتے ہیں، ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قبول نہیں، ایپکس کمیٹی میں دہشت گردی کی تمام اقسام پربات کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اسی وقت ختم ہوگی جب بھارت اورافغانستان بھی ایک پیچ پرہوں گے، ہم خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح ر ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

Load Next Story