دوا ساز کمپنیوں کا ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

بلیک میل نہیں ہوں گے اور ادویات کی قیمتیں بڑھانےکےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں،سائرہ افضل تارڑ

بلیک میل نہیں ہوں گے اور ادویات کی قیمتیں بڑھانےکےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں،سائرہ افضل تارڑ۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR:
حکومت اور دوا ساز کمپنیوں کے درمیان طے شدہ مذاکرات نہ ہوسکے جب کہ کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور دوا ساز کمپنیوں کے درمیان ادویات کی قیمتیں بڑھنے کے معاملے پر 10 بجے مذاکرات ہونا تھے تاہم 11 کمپنیوں میں سے صرف ایک کمپنی کے نمائندے نے شرکت کی جب کہ وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڈ، سیکرٹری صحت اور ڈی جی صحت انتظار کرتے رہ گئے، دوا سازکمپنیوں کے نمائندوں کی عدم شرکت کے باعث دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر مذاکرات نہ ہوسکے۔


دوسری جانب وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڈ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوا ساز کمپنیوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، آج بھی ادويہ ساز کمپنيوں کو بلايا تھا مگر وہ نہيں آئے، اگر مسائل ہیں تو مجھے آکر بتائیں سمجھتی ہوں کہ فارما انڈسٹری کے اصل مسائل کو حل کیا جائے، آج فارما بیورو نے مذاکرات میں نہ آکر ثابت کردیا کہ ان کا موقف غلط ہے، ریگولیشن کا یہ مطلب نہیں کہ دواؤں کی قیمتیں بڑھاتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں بڑھانےکےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں اور سپریم کورٹ میں درخواست 25 فروری کو جمع کرائی جائے گی، امید ہے کہ عدالتوں کے سامنے ہمارا موقف سنا جائے گا، مہنگی دوا کا سستا فارمولابھی موجودہےجوڈبلیوایچ اوسےمنظورشدہ ہے، اگر ہم خود دوائیاں بنائیں گے تو ہم پر الزام آتے ہیں، ہم کمرشل بنیادوں پر کوئی کام کرتے ہیں تو ہم پر الزام لگتے ہیں۔

Load Next Story