کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی قتل سمیت مختلف جرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

صابر عرف ٹنڈا اور عدیل عرف ٹکڑی کو کورنگی سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، سی ٹی ڈی

دونوں ملزمان بھتہ خوری ، قتل ، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان ، پولیس مقابلہ اور لوٹ مار سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، فوٹو: فائل

CAIRO:
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل سمیت مختلف جرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت محمد صابر عرف ٹنڈا اور عدیل عرف ٹکڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔


سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ عدیل عرف ٹکڑی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2011 میں زمان ٹاؤن میں مقامی کلینک کے ڈسپنسر کو اغوا کے بعد قتل سمیت جلاؤ گھیراؤ ، اور لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے، اس نے 2 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ گرفتار کیا گیا دوسرا ملزم صابر عرف ٹنڈا بھی بھتہ خوری ، قتل ، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان ، پولیس مقابلہ اور لوٹ مار سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے ۔

 
Load Next Story