سری نگر میں سرکاری عمارت پر حملہ کرنیوالے 3 دہشت گرد ہلاک 5 بھارتی فوجی بھی مارے گئے
حملہ آور جدید اسلحہ سے لیس تھے اور تین روز سے سرینگر میں سرکاری عمارت پر قبضہ کیا ہوا تھا
فوج کے آپریشن میں اب تک 2 کیپٹن، ایک نائیک سمیت 5 فوجی اور2 شہری ہلاک ہوگئے تاہم حملہ آوراب بھی عمارت میں موجود ہیں۔ فوٹو:فائل
مقبوضہ جموں کشمیر میں پامپور کے علاقے میں سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے حملہ آوروں کے خلاف3 روز سے جاری آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ مقابلے کے دوران 5 بھارتی فوجیوں سمیت ایک عام شہری بھی ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کے علاقے پامپور میں انٹرپرینوئر ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کی بلڈنگ پر گزشتہ تین روز سے 3 حملہ آوروں نے قبضہ کیا ہوا تھا جب کہ دہشت گردوں کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ بھی کی جارہی تھی تاہم حملہ آوروں کے خلاف بھارتی سیکیورٹی فورسز 3 روز سے آپریشن میں مصروف تھیں جس میں بھارتی فوج کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران 2 کیپٹن سمیت 5 فوجی اہلکار ہلاک اور عام شہری بھی ہلاک ہوگیا۔
حکام کے مطابق حملہ آور جدید اسلحہ سے لیس تھےتاہم فورسز نے حملہ آوروں کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر ان کے فرار کے تمام راستے بند کردیئے جب کہ حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، سیکیورٹی فورسز نے عمارت میں موجود عملے اور طلبا سمیت 100 کے قریب شہریوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ستیش کے مطابق حملہ آوروں نے مرکزی عمارت پر اپنی پوزیشن سنبھال لی ہوئی تھی۔