لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کل ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گے
بھارتی اداکار 18 سال پرانے مقدمے کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہوں گے، اہلیہ سائرہ بانو
بھارتی اداکار 18 سال پرانے مقدمے کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہوں گے، اہلیہ سائرہ بانو، فوٹو؛ فائل
بالی ووڈ کے ''شہنشاہ جذبات'' اور لیجنڈری اداکاردلیپ کمار 18 سال پرانے مقدمے کی سماعت کے موقع پر کل ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو دلیپ کمار کی کل عدالت میں پیشی اورخرابی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
اپنے پیغام میں سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کو 18 سال پرانے مقدمے کی سماعت کے موقع پر کل ممبئی کی عدالت میں پیش ہونا ہے جب کہ 94 سالہ دلیپ کمار کو صحت کے حوالے سے کئی مسائل درپیش ہیں جس کے باعث اعصابی دباؤ میں مبتلا ہیں لہٰذا دلیپ کمار کی حمایت اور صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ لیجنڈری اداکار کو گزشتہ سال بھارت کا اعلی ترین سول ایوارڈ پدما وی بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔