گجرات مسجد کی تعمیر کیلئے کھدائی کے دوران 200 سال پرانے چاندی کے سکے برآمد

برآمد ہونے والے قیمتی چاندی کے سکوں میں 1875 سے لےکر 1920 تک کے تقریباً 150 سکے شامل ہیں۔

جامع مسجد کی تعمیر کے لئے کھدائی کے دوران چاندی کے قیمتی سکے برآمد ہوئے ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

لاہور:
مسجد کی تعمیر کے لئے کھدائی کے دوران 200 سال پرانے چاندی کے سکے برآمد ہوئے ہیں۔

گجرات کے قریبی علاقے عادووال میں جامع مسجد کی تعمیر کے لئے کھدائی کے دوران چاندی کے قیمتی سکے برآمد ہوئے ہیں ، برآمد ہونے والے ہرسکے کا وزن تقریباً ایک تولہ ہے۔


ان قیمتی چاندی کے سکوں میں 1875 سے لےکر 1920 تک کے تقریباً 150 سکے شامل ہیں جبکہ ایک سکے پر کلمہ طیبہ بھی لکھا ہوا ہے۔

مسجد انتظامیہ نے نوادرات کوتحویل میں لےلیا ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان سکوں کو فروخت کرکے رقم مسجد کی تعمیر پر خرچ کی جائےگی۔
Load Next Story