گوگل نے واٹس ایپ اور آئی میسج کے مقابل سافٹ ویئر پر کام شروع کردیا

پروگرام کو’’رچ کمیونکیشن سروسز‘‘ کا نام دیا گیا ہےجس میں فائل شیئرنگ، گروپ چیٹ اور ویڈیو کالز کی سہولیات موجود ہوں گی۔

پروگرام کو’’رچ کمیونکیشن سروسز‘‘ کا نام دیا گیا ہےجس میں فائل شیئرنگ، گروپ چیٹ اور ویڈیو کالز کی سہولیات موجود ہوں گی۔ فوٹو؛فائل

گوگل نے''سپرٹیکسٹ'' میسیجنگ سروس کے سافٹ ویئر کی تیاری کے لیے فون سروس فراہم کرنے والی درجنوں کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد فیس بک، واٹس ایپ اور آئی میسج کے مقابلے کا ایک پروگرام تیار کیا جائے گا۔

اسے پروگرام کو ''رچ کمیونکیشن سروسز ( آرسی ایس)'' کا نام دیا گیا ہے جس میں فائل شیئرنگ، گروپ چیٹ اور ویڈیو کالز کی سہولیات موجود ہوں گی جب کہ اس سروس کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں ڈیٹا ضائع ہونے کے امکان کو کم سے کم کیا جائے گا اور لوگ رابطوں کی ہسٹری تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ لیکن یہ سروس صرف اینڈروئڈ فونز کے لیے ہوگی کیونکہ ایپل اپنے آئی میسج کی جگہ اس کے استعمال میں دلچسپی نہیں رکھتا۔




گوگل کے مطابق ٹیکسٹ کرنا ایک اہم عمل تھا جو اب تیزی سے پرانا ہوتا جارہا ہے۔ آج لوگ ایک وقت میں کئی لوگوں سے چیٹ کرنا چاہتے ہیں، بڑی فائل اور اچھی ریزولوشن کی تفصیلی تصاویر شیئر کرنا چاہتے ہیں اور ویڈیو کالز میں دلچسپی رکھتےہیں۔ گوگل کی اس کوشش میں جو کمپنیاں مشترکہ طور پر ساتھ دے رہی ہیں ان میں بھارتی ایئرٹیل، ڈوئچے ٹیلی کام، ایتصالات، گلوب ٹیلکوم، ایم ٹی این، کے پی این، پلے، ٹیلی نور، اسپرنٹ، ووڈا فون، اور ٹیلسٹرا وغیرہ نے گوگل کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

فون کے عالمی معیارات کو دیکھنے والی جی ایس ایم ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ اینڈروئڈ آلات کےلیے اوپن، عالمی اور قابلِ عمل معیارات اور سہولیات کے لئے تمام موبائل آپریٹر پر زور دے گی۔ آر سی ایس کلائنٹ کو جائب کا نام بھی دیا گیا ہے اور گوگل اسے پوری دنیا میں یکساں طور پر قابلِ عمل بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ دنیا میں ایس ایم ایس استعمال کرنے والے 4 ارب افراد یہ سروس استعمال کرسکیں تاہم سیکیورٹی ماہرین نے کہا ہے کہ آر سی ایس کے ذریعے لوگ ایک فون کمپنی سے دوسری کمپنی سے جڑیں گے اور اس موقع پرسیکیورٹی کے بہت سے مسائل پیدا ہوں گے۔

آر سی ایس کے ذریعے دنیا میں مختلف سروسز استعمال کرنے والے صارفین انٹرنیٹ کے بغیر رابطہ کرسکیں گے اور دنیا بھر کے لوگ بہت سادہ انداز میں ایک دوسرے سے رابطہ کرسکیں گے۔
Load Next Story