بالوں کی خشکی ختم کرکے انہیں قدرتی چمک دینے والے چند گھریلو نسخے

بالوں کی خشکی کو ختم کرنے اور چمک کے لیے لیموں اور سیب کا جوس انتہائی مفید ہے۔

بالوں کی خشکی کو ختم کرنے اور چمک کے لیے لیموں اور سیب کا جوس انہتائی مفید ہے۔ فوٹو؛فائل

بالوں کی خوبصورتی اور چمک کے لیے لوگ نت نئے شیمپو او ہیئر کنڈیشنرز استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بالوں کا قدرتی حسن واپس نہیں آپاتا تاہم کچھ ایسے گھریلو نسخے بھی ہیں جو نہ صرف خشکی کو ختم کردیتے ہیں بلکہ بالوں کی قدرتی چمک، ریشمی پن اور کشش کو دوبارہ بحال کردیتے ہیں۔



ناریل کے دودھ کا استعمال: بہت سے لوگ بالخصوص خواتین بالوں کو دلکش بنانے اور خشکی کو ختم کرنے کے لیے موئسچرائزنگ کریموں کا استعمال کرتی ہیں جس سے بال سخت اور بھربھرے ہوجاتے ہیں تاہم کچھ شیمپو اور کنڈیشنر بالوں کی خشکی ختم کرسکتے ہیں لیکن اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ گھر پرہی کنڈیشنر بنانے کے لیے ناریل کا دودھ چوتھائی ٹن لیں اور بالوں پرلگالیں لیکن جڑوں تک دودھ نہ جائے جب کہ بالوں کو چند منٹ تک اسی طرح رہنے دیں اور کسی اچھے شیمپو سے نہا لیں۔




سرکے، زیتون اور دہی سے علاج: ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکا بالوں کے لیے قدرتی کلیزنر کا کام کرتا ہے جسے مہینے میں ایک بار استعمال کیا جائے۔ شہر کے نمکین پانی کی وجہ سے بالوں میں سختی اور خشکی پیدا ہوجاتی ہے جس کے لیے زیتون کے تیل کا ایک چمچہ لے کر اسے دہی کے 2 چمچوں کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ اس نسخے سے بالوں کا پی ایچ متوازن ہوگا اور بالوں کی قدرتی چمک واپس آجائے گی۔



سیب اور لیموں کا استعمال: بالوں کی خشکی کو ختم کرنے اور چمک کے لیے لیموں اور سیب کا جوس انہتائی مفید ہے جس کے لیے ایک چمچہ سیب کا جوس لے کر اس میں 2 چمچے لیموں کا رس ملا لیں اور شیمپو سے بال دھونے کے بعد اسے لگالیں اور ایک منٹ بعد سر دھو لیں۔ ماہرین کے مطابق سیب کے جوس کی تیزابیت بالوں کی بیرونی سطح کو لچکدار اور چمکدار بناتا ہے۔
Load Next Story