سعودی عرب میں کُتے کا گوشت کھلانے کے الزام میں پاکستانی ہوٹل مالک گرفتار
پاکستانی نے کتے کو کاٹ کر اس کا گوشت بنانے کا اعتراف کرلیا ہے، سعودی پولیس کا دعویٰ
پاکستانی نے کتے کو کاٹ کر اس کا گوشت بنانے کا اعتراف کرلیا ہے، سعودی پولیس کا دعویٰ . فوٹو:فائل
KARACHI:
سعودی حکام نے ایک پاکستانی ہوٹل مالک کو کتے کا گوشت کھلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے العصیر کی المجاردہ گورنری میں مقامی پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو ایک مشکوک بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے اس کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران بیگ سے زندہ کتا برآمد ہوا۔
سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا شخص اسی علاقے میں ایک ہوٹل چلاتا ہے، پاکستانی شہری کو لوگوں کو کتے کا گوشت کھلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کتے کو ہوٹل میں کاٹ کر اس کا گوشت بنانے کے لیے لے جا رہا تھا، پولیس نے حراست میں لئے گئے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔