وزارت خارجہ نے پاکستان آنیوالے بھارتیوں اورامریکیوں کی تفصیلات جاری کردیں

5 برسوں کے دوران ایک لاکھ 93 ہزار بھارتی جب کہ ایک لاکھ 98 ہزار امریکیوں کو پاکستان کے ویزے جاری کئے گئے، وزارت خارجہ

5 برس میں 3 لاکھ 92 ہزار افغانیوں کو ویزے دیئے گئے فوٹو: فائل

KARACHI:
وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران ایک لاکھ 93 ہزار بھارتی جب کہ ایک لاکھ 98 ہزار امریکیوں کو پاکستان کے ویزے جاری کئے گئے۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب دیا گیا جس کے تحت گزشتہ برسوں کے دوران بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستان کے لئے ایک لاکھ 93 ہزار 144 ویزے جاری کیے۔ اسی دورانیے میں ایک لاکھ 98 ہزار 746 امریکیوں کو بھی ویزہ جارے کئے گئے۔


وزارت خارجہ نے سینیٹ کو بتایا کہ گزشتہ 5 برس میں 3 لاکھ 92 ہزار افغانیوں، 15 ہزار 609 بنگالیوں اور روس کے شہریوں کو 4ہزار 918 ویزے جاری کئے گئے۔

 
Load Next Story