امریکی خاتون کو پستول کی شکل کی ہیل پہننا مہنگا پڑ گیا

ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے خاتون سے پستول والی ہیل اور گولیوں کی نقل والا ہار واپس لے لیا۔

ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے خاتون سے پستول والی ہیل اور گولیوں کی نقل والا ہار واپس لے لیا۔ فوٹو فوکس

ہر انسان لباس اور جوتوں کے اپنے پسندیدہ ڈیزائن رکھتا ہے لیکن خود کو منفرد نظرآنے کی کوشش کرنے میں کچھ لوگ عجیب و غریب انداز کے لباس اور جوتے پہنتے ہیں ایسی ہی ایک کوشش نے امریکا میں ایئر پورٹ پر خاتون کو اس وقت مشکل میں ڈال دیا جب وہ پستول کی شکل کی ہیل والی جوتی پہن کر ایئرپورٹ پہنچی تو حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔


امریکی میڈیا کے مطابق بالٹی مور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خاتون گولیوں کے بلٹ ارد گرد لگی پستول کی شکل کی ہیل پہن کر داخل ہوئی تو انہیں فوری طور پرسیکیورٹی حکام نے روک لیا اور جوتی اتار کر اسے اسکینر سے گزارا گیا۔ ایئر پورٹ ترجمان کا کہنا تھا کہ جب خاتون کے سامان کو سییکورٹی اسکینر سے گزارا گیا تو اس میں گولیوں کی شکل کا ہار بھی موجود تھا جس پر ان کے سامان سے ہار نکال لیا گیا کیوں کہ سیکیورٹی قوانین کے تحت کسی بھی ہتیھار کی نقل کو بھی جہاز پر لے جانے پر پابندی ہے۔

ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے خاتون کی پستول والی ہیل اور گولیوں کی شکل والے ہارکو اپنے پاس رکھ لیا جس کے بعد خاتون کو اپنے اس سامان کے بغیرہی جہاز میں سوار ہونا پڑا۔
Load Next Story