ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی لینڈل سیمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر
ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹسمین کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹسمین کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ فوٹو: فائل
ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز لینڈل سیمنز انجری کے باعث بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔
آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز لینڈل سیمنز کو کمر میں مسلسل تکلیف محسوس ہورہی ہے جس کے سبب میں وہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے جب کہ ویسٹ انڈیز بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کا اعلان کچھ دن میں متوقع ہے۔
دوسری جانب سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 7 مارچ کو بھارت پہنچ رہی ہے جہاں وہ 10 مارچ کو انڈیا جب کہ 13 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم گروپ اے میں شامل ہیں جس میں وہ انگلینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور ایک کوالیفائیر ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔
ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کپتان ڈیرن سیمی کی سربراہی میں سیموئل بدری، سلیمان بین، کارلوس برتھ ویٹ، ڈیون براؤ، جونسن چارلز، اندرے فلچر، کرس گیل، جیسن ہولڈر، اشلے نرس، دنیش رامدین، اندرے رسل، مارلن سیموئل اور جیروم ٹیلر پر مشتمل ہے۔
واضح رہے لینڈل سیمنز پاکستان سپر لیگ کا بھی حصہ تھے جہاں انہوں نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔