صدر وزیراعظم ملاقات آرمی چیف چیف جسٹس کے بیانات پر غور

درپیش مسائل پر قابو پانے کیلیے اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے: صدر زرداری

درپیش مسائل پر قابو پانے کیلیے اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے: صدر زرداری. فوٹو: رائٹرز/فائل

صدر آصف زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں سوئس حکام کو لکھے گئے خط، صدر کے دو عہدے رکھنے کے معاملے، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال،آئندہ انتخابات اورنگران سیٹ اپ کے قیام سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔


ذرائع کے مطابق صدر نے وزیراعظم کو دورہ قطرکے حوالے سے جبکہ وزیراعظم نے صدر کو دورہ لائوس پراعتماد میں لیا۔ راچی میں رینجرز ہیڈکواٹرز پر خودکش حملے اور سندھ میں امن امان کی خراب صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف اور چیف جسٹس کے حالیہ بیانات کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے۔ علاوہ ازیں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے 97ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے ملک کو درپیش مسائل پرقابو پانے کیلیے اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے اور کہا قابل اور اہل سرکاری افسر مسائل کا حل تلاش کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ہر سرکاری افسرکی ذمے داری ہے کہ وہ اس بات کی پروا کئے بغیر کہ کونسی سیاسی جماعت برسر اقتدار ہے انتظامیہ کے مسائل سے نمٹے۔ جمہوریت کے ثمرات لوگوں تک پہنچانے کیلیے اچھا نظم ونسق انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story