افغان طالبان پاکستان میں کارروائیاں کرنے کے بعد دوبارہ فرار ہوجاتے ہیں برطانوی وزیرخارجہ
پاکستانی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جب کہ پاکستان میں معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،فلپ ہیمنڈ
پاکستانی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جب کہ پاکستان میں معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،فلپ ہیمنڈ. فوٹو: رائٹر
برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے اعتراف کیا ہے کہ افغان طالبان پاکستان میں کارروائیاں کرنے کے بعد دوبارہ افغانستان فرار ہوجاتے ہیں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ تاریخی تعلقات رکھتے ہیں جب کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں،پاکستانی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جب کہ پاکستان میں معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ افغان طالبان پاکستان میں کارروائیاں کرنے کے بعد دوبارہ افغانستان فرار ہوجاتے ہیں، پاکستان اور افغانستان دہشت گردوں کو جگہ نہ دینے کے لئے پرعزم ہیں جب کہ مشرقی افغانستان سے پاکستان میں حملے ہوتے ہیں، مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی دونوں ملک بھرپورکوشش کررہے ہیں۔
برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے مضبوط تعلقات ہیں جسے بہت اہمیت دیتے ہیں، تاہم پاک برطانیہ اسٹرٹیجک مذاکرات جلد ہوں گے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں طویل المدت تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، امید ہے پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت کرے گا، مسئلہ کشمیر کو پاک بھارت مذاکرت میں مشروط نہ کیا جائے جب کہ کچھ عناصر پاک بھارت مذاکرات نہیں چاہتے، انٹیلی جنس شیئرنگ میں پاکستان اور بھارت تعاون کررہے ہیں۔
اس موقع پر مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون پربرطانیہ کے شکرگزارہیں جب کہ برطانوی وزیرخارجہ سے افغانستان سے علاقائی اور دوطرفہ معاملات پربات ہوئی، برطانوی وزیرخارجہ کا دورہ باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کا اہم موقع ہے، طالبان سے مذاکرات کا اگلا دورجلد متوقع ہے، برطانیہ کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کی جارہی ہے جو پاکستان برطانیہ دونوں ممالک کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاک بھارت مذاکرات بہت جلد بحال ہوجائیں گے۔
اس سے قبل بر طانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ اورمشیرخارجہ سرتاج عزیز کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں علاقائی صورتحال، افغانستان اور پاک بھارت تعلقات سمیت تجارت اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پربات چیت ہوئی ۔ سرتاج عزیزنے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ،چین اور امریکا افغان طالبان سے مذاکرات کے لئے بات کریں گے جب کہ مذاکرات ایک بار شروع ہوئے توان میں پیش رفت ہوگی۔