سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہو گئی

سابق صدر پرویز مشرف کی کی کمر کا دردشدت اختیار کرگیا، زرائع

سابق صدر پرویز مشرف کی کی کمر کا دردشدت اختیار کرگیا، زرائع فوٹو: بی بی سی/فائل

سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں گھر پر مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔


سابق صدر پرویز مشرف کی طبعیت اچانک بگڑ گئی اور ان کی کمر کا دردشدت اختیار کرگیا جس پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے پرویز مشرف کا مکمل طبی معانئہ کیا۔ ڈاکٹرز نے سابق صدر کے معائنے کے بعد انہیں گھر پر مکمل آرام کرنے اور نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں پی این ایس شفاء منتقل کیا گیا اور علاج و معالجے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔
Load Next Story