ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی کل بھارت روانگی متوقع
بی سی سی آئی نے 19 مارچ کو ہونے والا پاک بھارت میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کردیا۔
بی سی سی آئی نے 19 مارچ کو ہونے والا پاک بھارت میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کردیا۔ فوٹو:فائل
بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے کل قومی ٹیم کی بھارت روانگی متوقع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کو پاکستان نے سیکیورٹی سے مشروط کیا تھا اور خاص طور پر دھرم شالا میں 19 مارچ کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے دوران پی سی بی کو قومی ٹیم کی سیکیورٹی پر شدید تحفظات تھے تاہم بی سی سی آئی کی جانب سے 19 مارچ کو ہونے والا میچ کولکتہ منتقل کرنے کے بعد کل پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی متوقع ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی وفد میں شامل پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی چیف کرنل (ر) اعظم خان، ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعثمان اوربھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دھرم شالا میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا جس کے بعد ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی وفد نے میچ کسی اور وینیو منتقل کرنے کی سفارش کی۔
واضح رہے کہ ہما چل پردیش کے شہر دھرم شالا میں 19 مارچ کو پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا تھا تاہم ریاستی حکومت نے پاکستانی ٹیم کوسیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے میچ کسی اورمقام پر منتقل کرنے کا کہا تھا جب کہ کانگریس اورعام آدمی پارٹی نے بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کرتے ہوئے مظاہروں کا اعلان کررکھا تھا اس کے ساتھ ساتھ ہندو انتہا پسندوں نے دھرم شالا میں میچ ہونے کی صورت میں پچ اکھاڑنے کی دھمکی بھی دی تھی۔