وزیراعظم اورآرمی چیف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم اور آرمی چیف مشترکہ فوجی مشقوں "رعد الشمال" کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم اور آرمی چیف مشترکہ فوجی مشقوں "رعد الشمال" کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ فوٹو؛ پی آئی ڈی
لاہور:
وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عسکری مشقوں رعد الشمال کا مشاہدہ اور سعودی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف عسکری مشقوں رعد الشمال کی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کریں گے جب کہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی جب کہ اس موقع پر عشائیے میں پہنچے پر سعودی فرمانروا نے وزیراعظم کا استقبال کیا جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تھے۔ سعودی فرمانروا کے عشایئے میں 21 ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور یکجہتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان ہمیشہ سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا جب کہ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
واضح رہے مشترکہ فوجی مشقوں "رعد الشمال" میں پاکستان سمیت 21 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔