جگا جاسوس نے کترینہ کیف اوررنبیرکپورکو پھر سے ملا دیا
دونوں اداکاروں کے ایک ساتھ اکٹھا ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ کے آخری مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے
فلم "جگا جاسوس" 3 جون کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔فوٹو:فائل
HYDERABAD:
بالی ووڈ کی باربی ڈول اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے درمیان گہری دوستی اور پھرعلیحدگی ان کی نئی آنے والی فلم جگا جاسوس کے لیے دیوار بن گئی تھی لیکن اسی فلم نے انہیں ایک بارپھر ملا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنبیر کپوراورکترینہ کیف کے درمیان قربتیں دوریوں اور محبت سرد مہری میں بدل گئی ہے، بالی ووڈ کے اسی ٹوٹے ہوئے پریمی جوڑے کی علیحدگی نے ان کی مشترکہ فلم ''جگا جاسوس'' کے پروڈیوسر کو مشکلات کا شکار کردیا تھا کیونکہ دونوں کے درمیان رشتہ ٹوٹنے کے بعد فلم کی عکس بندی ادھوری رہ گئی اور انہیں کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔
فلم نگری سے وابستہ چند نمایاں شخصیات اور مشترکہ دوستوں کے سمجھانے کے بعد اب کترینہ کیف اور رنبیر کپور ایک بار پھر مل گئے ہیں لیکن ان کا یہ ملن صرف جگا جاسوس کے لئے ہے اور وہ بھی اس شرط پر کہ فلم کی عکسبندی اور صدا کاری کا کام جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا ، جب کہ فلم کی تشہیر کے لئے بھی دونوں کے اکٹھے ہونے پر دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔
واضح رہے کہ فلم "جگا جاسوس" 3 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔