ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کا پوسٹ مارٹم آج ہوگا
کمیٹی خرم کی شمولیت سمیت چند غلط فیصلوں کے سبب چیف سلیکٹرکی کرسی ڈولنے لگی۔
خرم کی شمولیت سمیت چند غلط فیصلوں کے سبب چیف سلیکٹرکی کرسی ڈولنے لگی۔ فوٹو: فائل
ایشیا کپ میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کا پوسٹ مارٹم آج ہوگا، پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس لاہور میں ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم بھارت اور بنگلہ دیش کیخلاف میچز میں بغیر لڑے ہی بازی ہارنے کے نتیجے میں فائنل تک رسائی سے محروم رہی، ناقص کارکردگی پر اٹھنے والے طوفان کو روکنے کیلیے پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ کی زیرسربراہی ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی، اس کے دیگر ارکان میں بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سلیکٹر اقبال قاسم، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اسٹار بیٹسمین یونس خان شامل ہیں، کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعے کو لاہور میں صبح 11بجے شروع ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی شکستوں کے ذمہ داروں سے باز پرس کرکے ٹیم کی کارکردگی مسلسل زوال پذیر ہونے کے اسباب تلاش کریگی، چیف سلیکٹر ہارون رشید کی کرسی ڈولتی نظر آرہی ہے۔
ایک بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی سابق ٹیسٹ کرکٹر کے فیصلوں سے خوش نہیں،انھوں نے شہریار خان کی مخالفت کے باوجود خرم منظور کی ٹیم میں شمولیت پر اصرار کیا اور بعد ازاں تجربہ بُری طرح ناکام ہونے پر اپنی غلطی تسلیم بھی کرلی، اس سے قبل بھی انہوں نے کرکٹرز کے بارے میں ہوم ورک اور ساتھی سلیکٹرز سے مشاورت و میٹنگز کیے بغیر واٹس ایپ پر ٹیمیں فائنل اور کئی فیصلے غلط کیے جو ان کے گلے پڑنے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق کمیٹی کوچنگ اسٹاف اور کپتان آفریدی کے کردار کا بھی جائزہ لے گی، البتہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل حقائق کو منظر عام پر لانے سے گریز کیا جائیگا۔