پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزے کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا

دھرم شالا میں پاکستان سے 200 شائقین کی آمدمتوقع تھی تاہم کولکتہ میں بمشکل 7، 8 ہی پہنچ پائینگے۔


Sports Desk March 11, 2016
دھرم شالا میں پاکستان سے 200 شائقین کی آمدمتوقع تھی تاہم کولکتہ میں بمشکل 7، 8 ہی پہنچ پائینگے۔ فوٹو: فائل

ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں بھارت سے میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل ہونے سے پاکستانی شائقین کو ویزے کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑیگا۔

دھرم شالا میں پاکستان سے 200 شائقین کی آمدمتوقع تھی تاہم کولکتہ میں بمشکل 7، 8 ہی پہنچ پائینگے، ویزے کے حصول کیلیے ٹکٹ کی تصویر پیش کرنا ضروری ہے جب کہ مذکورہ میچ میں صرف 8 دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ اس لیے ویزا ملنا آسان نہیں ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی شائقین کو ملٹی سٹی ویزا دینے کو تیار ہیں مگر اس کیلیے ان کے پاس میچز ٹکٹس کا موجود ہونا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

مقبول خبریں