کراچی کے بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح 7 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

مختلف گرڈ اسٹیشنز میں فنی خرابی کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے، ترجمان کے الیکٹرک۔ فوٹو: فائل

گرڈ اسٹیشنز میں فنی خرابی کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی میں بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح 7 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ان میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، بہادر آباد، طارق روڈ، گرومندر، پی آئی بی کالونی، عزیز آباد، ناظم آباد، صدر، ایف بی ایریا، محمود آباد اور لیاقت آباد سمیت دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مختلف گرڈ اسٹیشنز میں فنی خرابی کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے تاہم ٹیمیں بجلی کی جلد بحالی میں مصروف ہیں۔
Load Next Story