بلوچستان میں شدید بارشیں ضلع شیرانی میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور 4 بچے جاں بحق

شدید بارش کے باعث شیرانی کے علاقے کلی پونگہ میں مکان کی چھت گر گئی۔

شدید بارش کے باعث شیرانی کے علاقے کلی پونگہ میں مکان کی چھت گر گئی۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع شیرانی کے کلی پونگہ میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے ملبہ ہٹا کر لاشوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز سے بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر حصوں میں آنے والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے نے تباہی مچا رکھی ہے اور ملک کے میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں جب کہ پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

Load Next Story