سوناکشی نے اداکاراؤں کا معاوضہ اداکاروں کے مساوی کرنے کا مطالبہ کردیا

فلم نگری کے علاوہ ہر میدان میں خواتین کو مساوی اجرت ملنی چاہیے، بالی ووڈ اداکارہ

فلم نگری کے علاوہ ہر میدان میں خواتین کو مساوی اجرت ملنی چاہیے، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم نگری میں ادکاراؤں کا معاوضہ اداکاروں کے مساوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا آزادی اظہار کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں جس کے باعث وہ کسی بھی سماجی مسئلے پر لب کشائی سے گریز نہیں کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی سرگرم رہتی ہیں تاہم اب پہلی بار اداکارہ نے فلم نگری کی اداکاراؤں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔


اپنے انٹرویو میں سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں اداکاراؤں کو بھی اداکاروں کے مساوی معاوضہ دینا چاہیے بلکہ فلم نگری کے علاوہ ہر میدان میں خواتین کو مساوی اجرت ملنی چاہیے جب کہ آج کل خواتین اپنے حقوق کے سلسلے میں کافی فعال ہیں اسی لیے میں صرف فلم نگری میں ہی نہیں ہر پیشے میں خواتین کی مساوی اجرت کے حق میں ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی فلم ''اکیرہ'' اور ''فورس 2'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Load Next Story