شین وارن کی فلاحی تنظیم کے فنڈز پر سوالات اٹھنے لگے
فنڈز کے غلط استعمال کی خبریں جو لوگ پھیلا رہے ہیں وہ خود کو میڈیا میں نمایاں کرنا چاہتے ہیں، سابق اسپنر
فنڈز کے غلط استعمال کی خبریں جو لوگ پھیلا رہے ہیں وہ خود کو میڈیا میں نمایاں کرنا چاہتے ہیں، سابق اسپنر، فوٹو؛ فائل
عالمی شہرت یافتہ سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں جس میں زیادہ تر ان کی رنگین مزاجی کا ہاتھ ہے لیکن اس بار وجہ کچھ اور ہے اور وہ ہے کہ جو فلاحی تنظیم وہ چلا رہے ہیں اس کے فنڈز کا استعمال اصل مقصد کی بجائے کہیں اور خرچ کیا جا رہا ہے تاہم شین وارن نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔
برطانوی اخبارات اور میڈیا میں شین وارن کی بچوں کے لیے بنائی گئی فلاحی تنظیم کے فنڈزکے غلط استعمال کی خبروں نے انہیں پریشان کردیا ہے اور اب ایک ٹی وی پروگرام کے دوران صحافی نے ان سے اس بارے میں سوال کرہی دیا جس پر شین وارن غصے میں آگئے اور کہا کہ فنڈز کے غلط استعمال کی خبریں جو لوگ پھیلا رہے ہیں وہ خود کو میڈیا میں نمایاں کرنا چاہتے ہیں جب کہ فنڈز کا استعمال بچوں کے لیے ہی کیا جا رہا ہے۔ شین وارن کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ افسوسناک بات ہے کہ جب کچھ لوگ سہولتوں سے محروم بچوں کے لیے سنجیدگی سے کچھ کر رہے ہیں تو ان پر انگلیاں اٹھائی جائیں۔
فنڈز کے غلط استعمال کی خبروں کے بعد اب وارن کی فلاحی تنظیم کے مالی معاملات کا آڈٹ کیا جائے گا جب کہ اس سلسلے میں مزید پوچھ گچھ ان کی جنوبی افریقا سے واپسی پر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شین وارن گزشتہ دنوں بھی خبروں کی زینت بن رہے جب ایک ٹی وی شو میں بہادری دکھانے کی کوشش میں ایک سانپ نے ان کے چہرے پر کاٹ لیا تھا تاہم فوری علاج کی بدولت وہ صحت یاب ہوگئے۔