کراچی کے علاقے قائد آباد میں کارروائی کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک سی ٹی ڈی

دہشت گردوں سے دستی بم اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، سی ٹی ڈی حکام

دہشت گردوں سے دستی بم اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، سی ٹی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل

قائدآباد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے قائد آباد میں کارروائی کی تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی اور اس موقع پر پولیس کی مزید نفری طلب کرکے علاقے کا مکمل گھیراؤ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا اور اس دوران سی ٹی ٹی کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے دستی بم اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
Load Next Story