کولکتہ شائقین کو کرکٹ وائرس نے لپیٹ میں لے لیا
19مارچ کوشیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن رجسٹریشن شروع ہوگئی
ساروگنگولی معاملے کو خوش اسلوبی سے نمٹانے پرشہریارخان کے گن گانے لگے فوٹو؛ فائل
کولکتہ کے شائقین کو کرکٹ وائرس نے پوری طرح لپیٹ میں لے لیا، 19 مارچ کو شیڈول پاک بھارت مقابلے کی ٹکٹوں کی آن لائن رجسٹریشن شروع ہوگئی، خوش نصیبوں کو لاٹری کے ذریعے ٹکٹ ملیں گے، کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر ساروگنگولی معاملے کو خوش اسلوبی سے نمٹانے پر چیئرمین پی سی بی شہریارخان کے گن گانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت کی تصدیق ہوتے ہی کولکتہ کے بیتاب کرکٹ شائقین کو چین آگیا، اب 19 مارچ کو ایڈن گارڈنز میں شیڈول معرکے کیلیے ان کا انتظار آخری حدوں کو چھونے لگا ہے، شہر میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے، ٹکٹوں کیلیے آن لائن رجسٹریشن ہفتے سے شروع ہوچکی جو 48 گھنٹوں تک جاری رہے گی، شائقین دھڑا دھڑ رجسٹریشن کرا رہے ہیں کیونکہ اسی طرح ان کا نام ٹکٹوں کیلیے ہونے والی قرعہ اندازی میں شامل ہو سکے گا۔
تزئین نو کے بعد 65 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے ایڈن گارڈنز میں پاک بھارت میچ کے روز تل دھرنے کی جگہ نہ ہو گی۔ دوسری جانب کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر اور سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی نے پاکستان ٹیم کی بھارت آمد کا معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹانے کا کریڈٹ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کو دے دیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا انچارج شہریار خان کے ہونے کی وجہ سے میں نے کبھی یہ توقع نہیں کی کہ گرین شرٹس یہاں کا دورہ نہیں کریں گے۔
مجھے خوشی ہے کہ میں انھیں بھارت میں دیکھ سکوں گا، میں شہریارخان کو کافی عرصے سے جانتا اور سمجھتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ کو چلانے کیلیے وہی سب سے بہترین شخص ہیں، گنگولی نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان کی انتہائی زبردست ٹیموں نے یہاں کا دورہ کیا اور کولکتہ میں خاص طور پر اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھائے، اسی لیے یہاں ان کا زیادہ بیتابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔