بھارت کا 5 پاکستانی سفارتکاروں کو میچ دیکھنے کیلیے کولکتہ جانے کی اجازت دینے سے انکار

پاکستانی ہائی کمیشن کے 7 حکام نے بھارت حکومت سے کولکتہ میں پاک بھارت میچ کے لیے جانے کی اجازت طلب کی تھی۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے 7 حکام نے بھارت حکومت سے کولکتہ میں پاک بھارت میچ کے لیے جانے کی اجازت طلب کی تھی۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
بھارتی حکومت نے ایک بار پھر تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن کے 5 افراد کو کولکتہ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی جب کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ انہوں نے کولکتہ جانے کا ٹریول پرمٹ نہیں مانگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے 7 حکام نے بھارت حکومت سے کولکتہ میں پاک بھارت میچ کے لیے جانے کی اجازت طلب کی لیکن بھارتی حکومت نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا تاہم بعد ازاں 2 حکام کو کلیئرنس دیتے ہوئے کولکتہ جانے کی اجازت دے دی۔ بھارت کے اوسان پر آئی ایس آئی اس قدر سوار ہے کہ جن 5 سفارتکاروں کو کولکتہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی ان کے حوالے سے بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کے اسٹیبلشمنٹ اور آئی ایس آئی کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات ہیں


پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ان کے 7 میں سے کسی ایک عہدیدار کو بھی کولکتہ جانے کی اجازت نہیں ملی جب کہ ان کے حکام صرف پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے وہاں جانا چاہتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کے اس اقدام پر پاکستان میں ان کے ڈپٹی کمشنر کو اس معاملے پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے دفتر خارجہ طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں تعینات پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ انہوں نے کولکتہ جانے کے لیے ٹریول پرمٹ مانگا ہی نہیں جب کہ دیگر 6 حکام نے کولکتہ جانے کے لیے ٹریول پرمٹ مانگا تھا تاہم صرف ایک افسر کو جانے کی اجازت دی گئی۔
Load Next Story