کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کو قلعے میں تبدیل کر دیا گیا
لیڈیز کانسٹیبلز سمیت 2500اہلکارموجود، نگرانی کیلیے 9واچ ٹاورز بنا دیے گئے
لیڈیز کانسٹیبلز سمیت 2500اہلکارموجود، نگرانی کیلیے 9واچ ٹاورز بنا دیے گئے۔ فوٹو: فائل
ورلڈ ٹوئنٹی20 میں پاک بھارت میچ کیلیے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کو قلعے میں تبدیل کر دیا گیا، لیڈیز کانسٹیبلز سمیت 2500 اہلکار ایک ایک حرکت پر کڑی نظر رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی20 میں ہائی پروفائل پاک بھارت میچ کیلیے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 2500اہلکار ایک ایک حرکت پر کڑی نظر رکھیں گے، ان میں لیڈیز کانسٹیبلز بھی شامل ہیں۔
سینکڑوں انسپکٹرز، سب انسپکٹرزاور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو بھی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے، ان سب کی کمان سنبھالنے کیلیے دیگر اعلیٰ پولیس افسران اور ڈپٹی کمشنرز بھی موجود ہوںگے، مقابلے کے دوران اطراف کی نگرانی کیلیے9واچ ٹاورز قائم کر دیے گئے، کسی بھی جانب سے ناپسندیدہ عناصر کی اسٹیڈیم میں مداخلت پر نظر رکھنے کیلیے ریت کے11بنکرز بنائے گئے ہیں۔
ان میں بھی مستعد عملہ اسلحے سمیت موجود ہوگا،کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے 3خصوصی ٹیمیں اور پولیس کی 5عارضی چوکیوں میں موجود اسٹاف ایک کال کے فاصلے پر ہوگا۔سیاسی رہنماؤں، سفیروں،اہم شخصیات اور سابق ٹیسٹ کرکٹرزکی آمد کے پیش نظر ہوٹلز اور راستے کلیئر کرانے کیلیے پولیس اہلکاروں کو پہلے ہی تعینات کیا جا چکا ہے، ٹیموں کی آمدروفت کے دوران اضافی سیکیورٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سٹی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ ساروگنگولی کو فول پروف پروف سیکیورٹی کیلیے خط لکھ چکی ہیں، ان کی ہدایت پر تمام متعلقہ اسٹاف اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہے، یقین ہے کہ میچ بہترین ماحول میں ہوگا۔