ویمن قائد نے آفریدی کیس سے سبق سیکھ لیا پاکستان میں زیادہ محبت ملتی ہے ثنا

بھارت میں کھیلنا کافی پسند ہے لیکن پاکستان میں کھیل کر بہت اچھا لگتا ہے، ثنا میر


Sports Desk March 19, 2016
بھارت میں کھیلنا کافی پسند ہے لیکن پاکستان میں کھیل کر بہت اچھا لگتا ہے، ثنا میر. فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کیخلاف اٹھنے والے طوفان سے ویمن قائد ثنا میر نے سبق سیکھ لیا، میڈیا سے بات چیت میں ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کو ملک میں زیادہ محبت ملتی ہے۔

ہمیں بھارت میں کھیلنا کافی پسند ہے لیکن پاکستان میں کھیل کر بہت اچھا لگتا ہے، انھوں نے کہا کہ ہم نے چنئی میں اچھے ماحول میں کرکٹ کھیلی اور وہاں کا کراؤڈ بھی کافی عمدہ تھا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے بھارت میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ انھیں بھارت میں پاکستان سے زیادہ محبت ملتی ہے جس پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مقبول خبریں