دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے نتائج حاصل ہورہے ہیں صدر ممنون حسین

صدر مملکت نے وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف امور پربریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف امور پربریفنگ دی گئی۔ فوٹو؛ فائل

SIALKOT:
صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کےنتائج حاصل ہورہے ہیں جب کہ دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔


سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کیڈٹ کالج کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر صدر مملکت کو کالج میں تعلیمی سرگرمیوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی جب کہ صدر نے اس دوران ملکی ترقی کے لیے تعلیم، ہنر اور سخت محنت کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے اپنے دورے میں پاک فوج اورقبائلی عوام کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن تخریبی کارروائیوں سے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے لیکن دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کےنتائج حاصل ہورہے ہیں جب کہ دہشت گردی کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی آباد کاری کاعمل جاری ہے۔
Load Next Story