قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی وسیم اختر
دھمکی دی جا رہی ہے کہ اگر خاموش نہ ہوا تو مجھے قتل یا بچوں کو اغوا کر لیا جائے گا، نامزد میئر کراچی
سندھ حکومت تعاون کے بجائے صفائی مہم سمیت دیگر کاموں میں روڑے اٹکا رہی ہے۔. فوٹو:فائل
ایم کیو ایم کے رہنما اور نامزد میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نامزد میئروسیم اختر کا کہنا تھا کہ انہیں نامعلوم نمبرز سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور خاموشی اختیار کرنے کا کہنا جا رہا ہے، انہیں دھمکی دی جا رہی ہے کہ اگر وہ خاموش نہیں ہوئے تو انہیں قتل کردیا جائے گا یا ان کے بچوں کو اغوا کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی ۔
وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنی صفائی مہم کو معطل کرنا پڑگیا، ہم سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کے لیے نکلے تھے لیکن اسے بھی سیاست کی نذر کردیا گیا، سندھ حکومت تعاون کے بجائے صفائی مہم سمیت دیگر کاموں میں روڑے اٹکا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے40سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا جس میں منتخب چیرمین اور وائس چیرمین بھی شامل ہیں، وہ خود میئر نامزد ہونے کے بعد سے اب تک 30 جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، ڈی جی رینجرز سے مطالبہ ہے کہ گرفتاریوں کا نوٹس لیں۔
دوسری جانب ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ رینجرز تمام شہریوں کی حفاظت کے لئے موجود ہے وسیم اختر بتائیں کہ انہیں کس سے خطرہ ہے انہیں پوری سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور شرپسند عناصر کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی ۔