اصلی پھولوں سے بنی موبائل فون کیسنگ تیار

پھولدار کسینگ کی قیمت 5 سے 25 ڈالر کے درمیان ہے جب کہ اس کا انحصار پھولوں کی تعداد اور کیسنگ پر ہوتا ہے۔

پھولدار کسینگ کی قیمت 5 سے 25 ڈالر کے درمیان ہے جب کہ اس کا انحصار پھولوں کی تعداد اور کیسنگ پر ہوتا ہے۔ فوٹو؛ فائل

امریکا سمیت کئی ممالک میں بہار کی آمد پر اصل پھولوں والے موبائل فون کیس تیزی تیار کیے گئے ہیں جو تیزی سے فروخت ہورہے ہیں۔

پھولدار کیسنگ کے لیے رنگارنگ پھول ہاتھوں سے جمع کیے جاتے ہیں اور انہیں خشک کیا جاتا ہے جب کہ اس دوران خیال رکھا جاتا ہے کو دو پھول ایک جیسے نہ لگیں اور اس کے بعد انہیں کیسنگ کی دو تہوں کے درمیان اس طرح لگایا جاتا ہے کہ وہ پھسلتے نظر نہیں آتا۔



کیسنگ تیار کرنے کے لیے سوکھے ہوئے رنگا رنگ پھولوں کو دباکر کیسنگ میں بھرنا سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے تاکہ وہ بکھر کر ٹوٹ نہ جائیں۔ ان میں سے بعض پھولوں کو خوبصورت درختوں کا روپ دیا گیا ہے اور وہ چھوٹے پھولدار درخت کی مانند دکھائی دیتے ہیں۔




کیسنگ کا سائز آئی فون 5 اور 6 سیریس کے علاوہ سام سنگ کے جدید موبائل فون یعنی گیلکسی کی پیمائش کے لحاظ سے بنایا گیا ہے۔ آپ اپنے پسندیدہ پھول کی کیسنگ بھی آرڈر پر تیار کرسکتے ہیں جو ایک ہفتے میں تیار کی جاتی ہے اور اس کے بعد آپ کو ڈاک کے ذریعے گھر کے پتے پر بھیج دی جاتی ہے۔



پھولدار کسینگ کی قیمت 5 سے 25 ڈالر کے درمیان ہے جب کہ اس کا انحصار پھولوں کی تعداد اور کیسنگ پر ہوتا ہے۔
Load Next Story