افغانستان میں2بم دھماکے،2نیٹو فوجی اور8شہری ہلاک

ایکسپریس اردو  جمعـء 20 جولائی 2012
 افغانستان میں2بم دھماکے،2نیٹو فوجی اور8شہری ہلاک (فوتو ایکسپریس)

افغانستان میں2بم دھماکے،2نیٹو فوجی اور8شہری ہلاک (فوتو ایکسپریس)

کابل: افغانستان میں 2 بم دھماکوں میں2 نیٹو فوجی اور8افغان شہری ہلاک ہوگئے،صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالخالق نے بتایاکہ افغانستان کے شمال میں واقع صوبہ فریاب میں طالبان نے دیسی ساختہ بم سے ایک گاڑی کونشانہ بنایاجس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے،

ہلاک شدگان میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے، علاوہ ازیں نیٹو فوجی جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں مارے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔