ایف بی آر8نومبرتک5719 ارب کا ٹیکس جمع کرسکا

ایف بی آر نے اکتوبر کے دوران ٹیکس دہندگان کو 3 ارب 23کروڑ 10لاکھ روپے کے ریفنڈز جاری کی.

ایف بی آر نے گزشتہ ماہ(اکتوبر)کے دوران138.036ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں. فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے رواں مالی سال 2012-13 کے پہلے 4ماہ 8دن کے دوران (8 نومبر2012)حاصل ہونے والی ٹیکس وصولیاں 571.971 ارب روپے ہوگئی ہیں جبکہ رواں ماہ (نومبر)کے پہلے ہفتے کے دوران 23.935 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں۔


اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ ماہ(اکتوبر)کے دوران138.036ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو گزشتہ مالی سال 2011-12کے اسی عرصے میں 130.574ارب روپے کی وصولیوں سے 5.72فیصد زیادہ ہیں تاہم مقررہ ہدف سے 38 ارب روپے کم ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے اکتوبر کے دوران ٹیکس دہندگان کو 3 ارب 23کروڑ 10لاکھ روپے کے ریفنڈز جاری کیے۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی(اکتوبر تا دسمبر)کیلیے 583.5ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف رکھا گیا ہے جس میں سے ڈائریکٹ ٹیکس(انکم ٹیکس) کی مد میں وصولیوں کا ہدف 239.4ارب روپے جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس وصولیوں کا ہدف 260.3ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف25.7ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف58.1ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
Load Next Story