مرکنٹائل ایکس چینج میںسونے کالین دین سرفہرست
امریکی ڈالر میں فی اونس سونے کی قیمت میں53.2 ڈالر کا اضافہ ہوا.
خالص سونے کے مجموعی طور پر12 ارب51 کروڑ58 لاکھ 95 ہزار978 روپے مالیت کے خریداری معاہدے طے پائے. فوٹو: فائل
پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج (پمیکس) میں گزشتہ ہفتے کے دوران خالص سونا، چاندی ، اری 6چاول اورخام تیل کی تجارتی سرگرمیوں میں تیزی کا رحجان غالب رہا۔
جس کے باعث پمیکس میں فی دس گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر1873 روپے، امریکی ڈالر میں فی اونس سونے کی قیمت میں53.2 ڈالر کا اضافہ ہوا، خالص چاندی کی فی اونس قیمت میں28.67 ڈالر جبکہ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں1.33 ڈالر اور اری 6 چاول کی فی100 کلوگرام قیمت میں32 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پمیکس میں گزشتہ 4 روزہ کاروباری ایام کے دوران خالص سونے کی خریداری سرگرمیاں سرفہرست رہیں جس کے مجموعی طور پر33 ہزار932 لاٹس کے سودے طے پائے اور خالص سونے کے مجموعی طور پر12 ارب51 کروڑ58 لاکھ 95 ہزار978 روپے مالیت کے خریداری معاہدے طے پائے۔
پمیکس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے پہلے کاروباری سیشن کے دوران خالص سونے کے 3570 لاٹس کے سودے طے پائے جن کی مالیت97 کروڑ61 لاکھ23 ہزار 403 روپے رہی، دوسرے سیشن میں 7762 لاٹس کے سودے طے پائے جن کی مالیت2 ارب94 کروڑ43 لاکھ63 ہزار195 روپے رہی، تیسرے سیشن کے دوران سرمایہ کاروں کی خالص سونے کی تجارت میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے سبب ہفتہ وار بنیادوں پرخالص سونے کی 11245 لاٹس کے ساتھ نمایاں سودے ہوئے جس کی مالیت4 ارب 34 کروڑ43 لاکھ9 ہزار208 روپے رہی۔
جبکہ چوتھے کاروباری سیشن کے دوران 5403 لاٹس کے سودے طے پائے جن کی مالیت ایک ارب83 کروڑ99 لاکھ37 ہزار 827 روپے رہی اور ہفتے کے اختتامی سیشن میں5952 خالص سونے کی لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت2 ارب 41 کروڑ11 لاکھ62 ہزار345 روپے رہی ہے۔ پمیکس میں ہفتے وار کاروبار کے دوران خالص چاندی کی مجموعی طور پر8 ہزار27 لاٹس کے سودے طے پائے جن کی مجموعی مالیت 1 ارب52 کروڑ42 لاکھ19 ہزار594 روپے رہی۔
گزشتہ ہفتے کے پہلے کاروباری سیشن کے دوران خالص چاندی کی1073 لاٹس کے سودے طے پائے جن کی مالیت 29 کروڑ22 لاکھ 91 ہزار811 روپے رہی، دوسرے سیشن میں1786 چاندی کے لاٹس کے سودے طے پائے جن کی مالیت 32کروڑ68 لاکھ27 ہزار407 روپے رہی، تیسرے سیشن میں خالص سونے کے ساتھ خالص چاندی کی تجارتی سرگرمیاں بھی سرفہرست رہیں اور2368 لاٹس سے سودے طے پائے جن کی مالیت44 کروڑ36 لاکھ3 ہزار115 روپے رہی، چوتھے کاروباری سیشن میں1384 لاٹس کے سودے طے پائے جن کی مالیت 19 کروڑ58 لاکھ70 ہزار 21 روپے رہی جبکہ اختتامی سیشن کے دوران 1416 خالص چاندی کے لاٹس کے سودے طے پائے جن کی مالیت26 کروڑ56 لاکھ 27 ہزار 240 روپے رہی۔