پارلیمنٹ بیوروکریسی عدلیہ اور میڈیا ن لیگ کی ربڑاسٹمپ ہیں بلاول بھٹو

(ن) لیگ کو ہنی مون پیریڈ دے چکے لیکن اب جمہوریت کی بحالی کیلئے عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے، چیرمین پیپلزپارٹی

پنجاب میں عوامی طاقت کو استعمال کر کے جمہوریت حاصل کریں گے، بلاول بھٹو۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ، بیوروکریسی، عدلیہ اور میڈیا (ن) لیگ کی ربڑ اسٹمپ ہیں۔

رحیم یار خان میں پارٹی رہنماؤں اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت نے قربانیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے لیکن ہم عوامی طاقت کو استعمال کر کے جمہوریت حاصل کریں گے، منتخب نمائندے گلی کوچوں میں پارٹی پالیسی اور میرا پیغام پہنچائيں۔


بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ، بیوروکریسی، عدلیہ اور میڈیا (ن) لیگ کی ربڑ اسٹمپ ہیں، (ن) لیگ کو ہنی مون پیریڈ دے چکے لیکن اب جمہوریت کی بحالی کے لئے عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

یوسف رضا گیلانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بلاول بھٹوعوام کا حقیقی نمائندہ ہے، رحیم یار خان کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی سے (ن) لیگ کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

Load Next Story