کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 دہشت گردوں سمیت 11 جرائم پیشہ افراد گرفتار

ناظم آباد سے گرفتار ہونےوالے 3 ملزمان کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے، پولیس

مختلف علاقوں سے گرفتار ہونے والے 8 جواری ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کے میچوں پر جوا کھیل رہے تھے ، پولیس : فوٹو : فائل

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 مبینہ دہشت گردوں سمیت 11 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ناظم آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارود ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جنہیں مصدقہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقوں بہادرآباد، ڈیفنس اور کھارادر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ پر جوا کھیلنے والے 8 افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، مختلف کمپنیوں کی درجنوں سمیں، شراب کی بوتلیں اور چرس بھی برآمد ہوئی۔
Load Next Story