بیمارذہنیت کے حامل افراد میرے خلاف سازشیں کر رہے ہیں محمد حفیظ
قومی ٹیم میں گروہ بندی جیسی من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، محمد حفیظ
محب وطن پاکستانی ہوں اور ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا، محمد حفیظ۔ فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کچھ بیمار ذہنیت کے لوگ من گھڑت خبروں کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ایک محب وطن پاکستانی ہوں اور ہمیشہ پاکستان کے لئے کھیلا ہوں۔ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوران زخمی ہونے کے باعث اہم میجز میں نہ کھیل سکے جس کا انہیں افسوس ہے۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بھارت میں زخمی ہو گیا تھا جس کی بورڈ کی جانب سے ایم آر آئی بھی کرائی گئی اور میڈیکل رپورٹ بھی انجری کی تصدیق کرتی ہے لیکن اس کے باوجود کچھ بیمار ذہنیت کے لوگ میری ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ٹیم میں گروپ بندی کی من گھڑت خبریں میڈیا میں پھیلا رہے ہیں۔