چترال میں برفانی تودے تلے دب جانے والے 2 مزید طلبہ کی لاشیں نکال لی گئیں
برفانی تودے سے ملنے والی لاشوں کی تصدیق عمران اور عمر کے نام سے ہوئی جو نویں جماعت کے طالب علم تھے
چترال میں برفانی تودے سے ملنے والی لاشوں کی تصدیق عمران اور عمر کے نام سے ہوئی جو نویں جماعت کے طلبہ تھے : فوٹو : فائل
سوسوم کریم آباد میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے 9 میں سے مزید 2 طلبہ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چترال کے علاقے سوسوم کریم آباد میں برفانی تودے میں دب کر لاپتہ ہوجانے والے 9 افراد میں سے مزید 2 طلبہ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن کی شناخت عمران اور عمر کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں نویں جماعت کے طالب علم تھے۔ اس سے پہلے ملنے والی دو لاشوں کی شناخت مبشر ولد نوروز اور رحمت بائے ولد ادینہ خان کے نام سے ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر اب تک 9 میں سے 4 طلبہ کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
دو طلبہ کی لاشیں ملنے کے بعد امدادی کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں جب کہ لاشوں کی تلاش کے لئے ریڈار بھی منگوا لیا گیا ہے۔ مقامی کمیونٹی کے 200 اور چترال اسکاؤٹس کے 150 اہلکار پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تودہ کئی کلومیٹر علاقے پر پھیلا ہوا ہے اور بیلچوں کی مدد سے برف ہٹائی جارہی ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 19 مارچ کو چترال کے علاقے سوسوم کریم آباد میں کلاس نہم اور دہم کا امتحان دے کر واپس آنے والے طلبہ برفانی تودے کی ذد میں آگئے تھے۔