بلاول بھٹو کا پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ کہنا احمقانہ بیان ہے رانا ثنااللہ
پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات صاف و شفاف تھے جس کی تعریف ہمارے مخالفین بھی کرتے ہیں، رانا ثنااللہ
غلط بیانات کی وجہ سے ماضی میں بھی بلاول بھٹو ذداری کو ایک سال تک سیاست سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی تھی، رانا ثنااللہ : فوٹو : فائل
وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے چیرمین پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ کہنے کے بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ذرداری کی سیاسی تربیت کرنے والے خود غیر تربیت یافتہ ہیں جو ان کو احمقانہ تقریریں لکھ کر دیتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ اور عدلیہ کو ربڑ اسٹمپ قرار دے کر اپنا بچکانہ پن ظاہر کیا ہے اور یہ انتہائی احمقانہ بیان تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی سیاسی تربیت کرنے والے خود غیر تربیت یافتہ اور غیر ذمہ دار افراد ہیں جو انھیں اس قسم کی احمقانہ تقاریر لکھ کر دیتے ہیں، ماضی میں بھی ایسے ہی بیانات کی وجہ سے بلاول کو ایک سال کے لئے سیاست سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی تھی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو کو پارلیمنٹ سے کوئی شکایت ہے تو ان کی پارٹی کے رہنما قائد حزب اختلا ف ہیں، ان کے ذریعے اپنی شکایات پارلیمنٹ میں درج کرائیں، اسی پارلیمنٹ اورجمہوری نظام کی بدولت بلاول کی پارٹی ایک صوبے کی نمائندگی کررہی ہے۔
صوبائی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں ان کا مینڈیٹ چھین لیا گیا جب کہ حقیقت یہ ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات انتہائی صاف و شفاف تھے جس کی تعریف ہمارے مخالفین نے بھی کی۔ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی تو نظر ہی نہیں آئی اس لئے چیرمین پیپلز پارٹی کا یہ بیان بھی بچپنا ہے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے رحیم یار خان میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں کہا تھا کہ پارلیمنٹ، بیوروکریسی، عدلیہ اور میڈیا سب (ن) لیگ کی ربڑ اسٹمپ ہیں۔