بھارت میں انتہا پسندوں نے لائیو شو کے دوران وسیم اکرم پر ہلہ بول دیا

وسیم اکرم بھارت اورآسٹریلیا کےمیچ پرتبصرہ کررہے تھے کہ انتہا پسندوں نے انکے آگے سے مائیک اٹھا لئے اور کیمرہ بند کردیا۔

وسیم اکرم بھارت اورآسٹریلیا کےمیچ پرتبصرہ کررہے تھے کہ انتہا پسندوں نے انکے آگے سے مائیک اٹھا لئے اور کیمرہ بند کردیا۔ فوٹو: فائل

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں اور خصوصاً پاکستانیوں کے خلاف نفرت کوئی نئی بات نہیں اور اس مرتبہ انتہا پسندوں نے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کو نشانہ بنا کر ایک اور شرمناک مثال قائم کردی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھارت کے ایک ٹی وی پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے حوالے سے تبصرہ کر رہے تھے کہ انتہا پسندوں نے لائیو شو کے دوران ہلہ بول دیا اور ان کے آگے سے مائیک اٹھا لئے اور کیمرہ بند کردیا۔


واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی ٹیم کو بھارت میں کرکٹ میچ کھیلنے کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر پاکستانی ٹیم بھارت کھیلنے آئی تو گراؤنڈ کی پچ کھود دی جائے گی جس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کا مقام دھرم شالا سے ایڈن گارڈن منتقل کردیا گیا تھا۔

2 ماہ قبل بھارت میں ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کی پریس کانفرنس کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا تھا۔ اس کے علاوہ بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر بھی شیو شینا کے بلوائیوں نے حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی تھی۔

Load Next Story