پنجاب میں فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک 400 مشتبہ افراد گرفتار
گرفتاریاں سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، بہاولنگر، رحیم یار خان ، راجن پور، بہاولپور اور اوچ شریف سے عمل میں آئی ہیں
پنجاب بھر میں دہشت گردوں کےخلاف مشترکہ آپریشنز کے فیصلے کے بعد صوبے بھر میں بھرپور آپریشن جاری ہے۔ فوٹو؛ فائل
KARACHI:
سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اورصوبے بھر میں جاری سرچ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 400 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سیکیورٹی فورسزکی جانب سے مظفر گڑھ میں 3 دہشت گرد جب کہ راجن پور میں 2 دہشتگرد جھڑپ کے دوران مارے گئے۔ سیالکوٹ میں آپریشن کے نتیجے میں 68 غیرملکیوں سمیت 200 سے زائد افراد گرفتارکیے گئے، گرفتارافراد کا تعلق جنوبی پنجاب اورافغانستان سے ہے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ سے 100 ، بہاولنگر سے 40 ،رحیم یار خان سے 34، راجن پور سے 25 جب کہ بہاولپور، احمد پور شرقیہ، خیر پور ٹامیوالی اور اوچ شریف سے 16 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ، اشتعال انگیز لٹریچر اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ان تمام افراد کو تحقیقات کے لیے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیرصدارت اہم اجلاس میں پنجاب بھر میں دہشت گردوں کےخلاف مشترکہ آپریشنز کے فیصلے کے بعد صوبے بھر میں بھرپور آپریشن جاری ہے۔