اٹلی میں 15000 افراد نے گینگم اسٹائل پر ڈانس کیا
جنوبی کوریا کے ریپیر پی ایس وائے کے گانے ’’گینگم اسٹائل‘‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے۔
گینگم ڈانس کرنے والوں میں بچے، بوڑھے، خواتین اور جوان سب شامل تھے۔ فوٹو: ایکسپریس
KARACHI:
اٹلی کے دارالحکومت میں 15000افراد نے گینگم اسٹائل پر ڈانس کا مظاہرہ کیا۔
گینگم اسٹائل کی دھوم اٹلی بھی پہنچ گئی ہے، اٹلی کے میوزک چارٹس پر گانا کئی ہفتوں سے پہلے نمبر پر ہے۔ اسی مقبولیت کی وجہ سے روم کے مرکزی اسکوائر پر 15000 افراد نے جمع ہو کو گینگم اسٹائل پر ڈانس کیا۔ ڈانس کرنے والوں میں خواتین،بچے، بوڑھے اورجوان سب شامل تھے۔
جنوبی کوریا کے ریپیر پی ایس وائے کے گانے ''گینگم اسٹائل'' نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے اوریوٹیوب پراس گانے کو 630 ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔