انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سیاسی جماعت کے 2 کارکنان کو 21 اور24 سال قید کی سزا سنادی
گزشتہ برس ملزم ظفرسپاری کو عید گاہ جب کہ محمد حسین کو شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ برس ملزم ظفرسپاری کو عید گاہ جب کہ محمد حسین کو شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیاسی جماعت کے 2 کارکنان کو 21 اور 24 سال قید کی سزا سنا دی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ برس کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے گرفتار ہونے والے سیاسی جماعت کے کارکن محمد حسین کو دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 24 سال قید کی سزا سنادی ہے جب کہ مجرم پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا ہے۔
عدالت نے گزشتہ برس رینجرز کے ہاتھوں عید گاہ سے گرفتار ہونے والے ملزم ظفر سپاری کو دھماکا خیز مواد رکھنے اور اسلحہ ایکٹ کے تحت 21 سال قید کی سزاسنائی ہے جب کہ عدالت نے سیاسی جماعت کے کارکن سہیل عرف کلیجی کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔