صدر نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل پر دستخط کر دئیے
کسی بھی بل پر صدر کی جانب سے دستخط کے بعد وہ بل قانون کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔
صدرآصف زرداری نےکہا کہ میں حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اس نے ملک میں عوام کی سہولت کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل متعارف کروایا۔ فوٹو: رائٹرز
لاہور:
صدرآصف زرداری نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل پردستخط کردئیے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بل پر دستخط کے لئے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ 1976 میں پہلی دفعہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ڈرگ ایکٹ کا نفاذ کیا تھا۔
صدرآصف زرداری نےکہا کہ میں حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اس نے ملک میں عوام کی سہولت کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل متعارف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون عوام اورادویات ساز کمپنیوں کے لئے تحفظ کا ضامن ہو گااور اس قانون کے نفاذ سے عوام کو کم خرچ پر معیاری طبی سہولیات بھی میسر آسکیں گی۔
واضح رہے کہ کسی بھی بل پر صدر کی جانب سے دستخط کے بعد وہ بل قانون کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔